سڈنی سوینی اور اسکوٹر براؤن کی ایک ساتھ گھومنے کی تصویر وائرل

0

ہالی ووڈ اداکارہ سڈنی سوینی اور ان کے نئے دوست اسکوٹر براؤن کا نیا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو رہا ہے اور وہ ایک ساتھ کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

‘ہاؤس میڈ’ کی اداکارہ کو متعدد بار اسکوٹر براؤن کے ساتھ وقت گزارتے اور انتہائی قریب دیکھا گیا ہے،جوڑی کو اس سے قبل لاس اینجلس میں پہلی بار عوامی مقام پر ہاتھ تھامے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد پاپرازی کلکس کے ذریعے وائرل ہونے والی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی۔

جریدے پیپل کے اندرونی ذرائع نے دعوی کیا کہ اس جوڑی میں “بہت کچھ مشترک ہے اور ان میں سے کسی کو بھی پرواہ نہیں ہے کہ لوگ ان کے بارے کیا سوچتے ہیں۔”

ہالی ووڈ جوڑے کو متعدد بار ایک ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا گیا ہے، لاس اینجلس اور نیو یارک سٹی میں گھومنے کے دوران دونوں میں گہری محبت کا اظہار دیکھا گیا۔

جریدے نے یہ انکشاف بھی کیا کہ یوفوریا اسٹار اور اس کے دوست اور اہل خانہ اداکارہ کے اس رشتے سے واقعی خوش ہیں، دونوں کو حقیقی طور پر خوش دیکھنا بہت خوشی کی بات ہے۔”

اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکوٹر اور سڈنی ایک ساتھ مضبوط دکھائی دے رہے ہیں اور ان کے درمیان چیزیں بہت اچھی ہیں، وہ اپنے تعلقات میں سنجیدہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں