کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج فی تولہ سونا 2,300 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1,972 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر مہنگا ہوا اور قیمت 4,065 ڈالر تک جا پہنچی۔
سونے کی مقامی قیمت میں اضافہ عالمی مارکیٹ کے بڑھتے ہوئے رجحانات اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے سبب ہوا ہے۔
خیال رہے سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

