سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی

0

کراچی فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک روز کے اضافے کے بعد  1900 روپے فی تولہ  کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا بھاؤ 1900 روپےکم ہو کر4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کم ہو کر3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کم ہوکر 4195 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں1600  روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں