سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمند صارفین کے لیے سنہری موقع

0

لاہور سولر سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے صارفین کو ایک سنہری موقع مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق موسمِ سرما کے آغاز پر ملک میں بجلی کی کھپت کم ہونے لگی تو سولر پینلز کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا براہِ راست فائدہ وہ صارفین اٹھا سکیں گے، جو گرمیوں سے قبل سولر سسٹم لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا 5 سے 15 کلو واٹ کے سولر سسٹمز کی قیمتوں میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک کمی سامنے آئی ہے۔

5 کلو واٹ سولر سسٹم کی نئی قیمت 5 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی۔ اس میں سولر پینلز، انورٹر اور دیگر لوازمات شامل ہیں۔

7 کلو واٹ سولر سسٹم دسمبر 2025 سے 6 لاکھ 25 ہزار روپے میں دستیاب ہے، یہ سسٹم دو 1.5 ٹن انورٹر اے سیز، فریج، پنکھوں، لائٹس اور واشنگ مشین سمیت گھریلو آلات چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

10 کلو واٹ سسٹم کی قیمت گھٹ کر 9 لاکھ روپے اور 15 کلو واٹ سسٹم کی تازہ قیمت 13 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ سسٹم بڑی رہائشگاہوں یا چھوٹے کاروباری یونٹس کے لیے موزوں ہے اور متعدد اے سیز، فریجز اور دیگر بھاری الیکٹریکل آلات کو بیک وقت چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خیال رہے حال ہی میں صدر آصف علی زرداری نے سولر صارفین پر عائد 16 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (GST) عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
صدر نے سولر جی ایس ٹی سے متعلق اپیل منظور کرتے ہوئے فیڈرل ٹیکس محتسب کو معاملہ دوبارہ تحقیق اور جائزے کے لیے بھجوا دیا۔

قیمتوں میں کمی اور ٹیکس معطلی کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم لگانے والوں کے لیے یہ بہترین موقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں