جیسے ہی آپ کسی سوشل میڈیا ایپ کو اوپن کرتے ہیں تو نظروں کے سامنے ہر طرح کی مختصر ویڈیوز آجاتی ہیں۔
درحقیقت سوشل میڈیا کے لیے مواد بنا کر کمانا موجودہ عہد میں کافی عام ہوچکا ہے۔
کچھ افراد اسے کل وقتی یا فل ٹائم روزگار کے طور پر اپنا چکے ہیں جبکہ دیگر جز وقتی یا پارٹ ٹائم ایسا کرتے ہیں۔
بظاہر تو ڈیجیٹل کریٹیرز کی دنیا بہت اچھی نظر آتی ہے مگر حقیقت کافی مختلف ہے۔
سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز یا دیگر مواد تیار کرنے والے افراد میں مختلف دماغی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
یہ انکشاف امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل کریٹیرز میں دماغی صحت کے مسائل کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔
درحقیقت ایسے افراد میں انزائٹی، ڈپریشن اور برن آؤٹ جیسے امراض زیادہ عام ہوتے ہیں۔

