سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ بسیں خریدنے کیلئے 96 کروڑ روپے منظور

0

سندھ کابینہ نے پبلک ٹرانسپورٹ بسیں خریدنے کے لیے 96 کروڑ  روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں  تھرکول ریلوے لائن کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلی  سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت اسلام کوٹ سے چھور تک 105  کلو  میٹر طویل ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔ ریلوے لائن سے کوئلہ، تھر سے کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں تک منتقل کیا جائے گا۔

سندھ حکومت اور  وزارت ریلوے کے درمیان 50 فیصد کے اشتراک سے ریلوے لائن بچھائی جارہی ہے۔

اجلاس میں کراچی میں آئی ٹی ٹاور کےلیے تاریخی عمارت کی خریداری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، سندھ آئی ٹی ٹاور کے قیام کے لیے نجی کمپنی کی عمارت کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں