کراچی سانحہ نیپا کے بعد کھلے گٹروں پر گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین کی گمشدگی کے پمفلٹس آویزاں کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سانحہ نیپا کے بعد گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین کی گمشدگی کے حوالے سے پمفلٹس لگ گئے۔
ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں کھلے گٹر اور کچرے کے ڈھیر پر ٹاؤن چیئرمین کی تصاویر آویزاں کی گئیں ہیں۔
پمفلٹس میں چیئرمین کی تصاویر کے ساتھ نعرے درج ہیں جن میں “تلاش گمشدہ” اور “عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرو” شامل ہیں۔
اہل علاقہ کی جانب سے لگائے گئے یہ پمفلٹس گلشن اقبال ٹاؤن آفس کے باہر بھی دیکھے گئے ہیں۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ گمشدہ چیئرمین کی فوری تلاش کی جائے اور عوامی وسائل شفاف انداز میں استعمال ہوں۔

