سائنس فکشن فلموں جیسی یہ گاڑی آپ کو ٹریفک جام سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگی کیونکہ یہ زمین پر دوڑنے کے ساتھ فضا میں پرواز کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
امریکی کمپنی الیف ایرو ناٹیکس نے سائنس فکشن کو حقیقت بنا دیا ہے اور دنیا کی پہلی اڑنے والی گاڑی کی پروڈکشن شروع کر دی ہے۔
الیف ماڈل اے الٹرا لائٹ نامی یہ گاڑی صارفین کو 2026 کے شروع میں دستیاب ہوگی۔
الیف کمپنی کے چیف ایگزیکٹو Jim Dukhovny نے ایک بیان میں بتایا کہ ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ پہلی فلائنگ کار کی پروڈکشن شروع ہوگئی ہے۔
اس الیکٹرک گاڑی کی تیاری کئی ماہ میں مکمل ہوگی۔
کمپنی کے مطابق ہالی وڈ فلم بیک ٹو دی فیوچر جیسی یہ گاڑی 100 فیصد الیکٹرک ہوگی۔

