پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی شادی کا اشارہ ظاہر کردیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ نکاح سنت ہے اور سنت میں ہی برکت ہے۔
رابی پیرزادہ نے ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ نکاح وہ پاک رشتہ ہے جو محبت کو جائز، عزت کو مضبوط اور رشتے کو ہمیشہ کے لیے مقدس بناتا ہے، اللہ ہر نکاح کو سکون، محبت اور رحمت سے بھر دے۔
سابقہ گلوکارہ نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اور مرد نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

