دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کیلئے افغان طالبان مکمل سہولت کاری کرتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

0

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان میں کارروائی کی تو صرف دہشتگردوں کو نشانہ بنائیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان پرحملہ نہیں کیا، ہماری پالیسی دہشتگردی کیخلاف ہے افغان عوام کے خلاف نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ کئی بار مذاکرات کیے مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں