راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 13 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لکی مروت میں 10 اور ڈیرہ اسماعیل خان نے 3 خوارج ہلاک ہوئے ہیں۔
20 اور 21 نومبر کو کے پی کے مختلف علاقوں میں دو کارروائیاں کی گئیں، لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔

