اسلام آباد (6 دسمبر 2025): وزیر دفاع خواجہ آصف نے گٹر کے ڈھکن چوری کرنے والوں کو گولی مارنے کا مطالبہ کر دیا۔
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر ردعمل دیا جس میں تین مقامات پر ملزمان گٹر کے ڈھکن چوری کر کے فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھکن گٹر پر نہیں کرپشن پر لگانا ہوگا، یاسر حسین
ویڈیو کے پہلے حصے میں گدھا گاڑی پر سوار خاتون بچوں کے ہمراہ گلی میں گٹر کا ڈھکن چوری کر کے فرار ہوئی جبکہ دوسرے حصے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چنگ چی رکشہ والا سڑک پر اسی طرح مین ہول کا ڈھکن لے کر فرار ہوگیا۔

