خاتون کے جہیز واپسی کے دعویٰ پر فیملی کورٹ کی انوکھی کارروائی

0

لاہور : فیملی کورٹ میں خاتون کی جہیز واپسی کے دعوی پر انوکھی کارروائی کی گئی اور جہیز کا سامان عدالت میں منگوا کر لڑکی کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ کی جج رخسانہ امین نے خاتون گل زیب کی درخواست پر سماعت کی۔

خاتون نے اپنے وکیل مجدد باجوہ کے ذریعے جہیز کے سامان کیلئے عدالت سے رجوع کیا، عدالت نے سامان واپسی کیلئے بیلف بھجوایا لیکن سامان خراب ہونے کی وجہ سے خاتون نے وصول نہیں کیا۔

جس کے بعد عدالت نے جہیز کا سامان منگوایا تو بہت سا سامان نیا لا کر پیش کیا گیا اور عدالت نے جہیز کا سامان چیک کرکے خاتون کے حوالے کردیا۔

سماعت کے دوران سامان کھول کر چیک کیا گیا اور خراب سامان شوہر کو واپس کیا گیا۔

فیملی کورٹ کی جج رخسانہ امین نے ہدایت کی کہ جو سامان خراب ہوا اس کی قیمت خاتون کو ادا کی جائے.

خیال رہے میاں بیوی میں طلاق ہوچکی ہے لیکن جہیز کا سامان واپس نہیں کیا جارہا جسکی وجہ سے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں