حیدرآباد: نالے میں گرنے والی 3 سالہ بچی اسپتال میں دم توڑ گئی

0

حیدرآباد کی مہر علی کالونی میں نالے میں گرنے والی 3 سالہ  بچی اسپتال میں دم توڑ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مہر علی کالونی میں 3 سال کی بچی نالے میں گرگئی تھی، اہل محلہ نے بچی کو اپنی مدد آپ کے تحت نالے سے نکالا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی نالے پر بنی لکڑی کی عارضی گزر گاہ سے نالے میں گری۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ 3 سالہ علیزہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں