اسلام آباد (01 دسمبر 2025): حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم کر دی۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
اوگرا نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 163 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 192 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے

