جاپان نے انسان کو نہلانے والی آٹومیٹک مشین متعارف کرادی

0

انسان کو نہانے کی محنت سے چھٹکارا دلانے کے لیے جاپان کی ایک کمپنی نے 15 منٹ میں جسم کو دھونے اور خشک کرنے والی ’’ہیومن واشنگ مشین‘‘ متعارف کرا دی ہے۔

کمپنی کا نام سائنس ڈاٹ انک ہے جس کی جدید واشنگ انسان کو صرف 15 منٹ کے اندر پوری طرح دھو کر خشک کر دیتے ہے۔

یہ ایک نوعیت کا خودکار سپا کیپسول ہے جس کی رونمائی سب سے پہلے 2025 کی Osaka Expo میں ہوئی تھی اور اب اسے عوامی استعمال کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

اس کے استعمال کا طریقہ آسان ہے، مشین کے کھلنے والے دراز یعنی کیپسول نما پوڈ میں لیٹ جائیں۔ اس کے ڈھکن خودبخود بند ہو جائیگا اور مشین خودکار انداز میں صابن کی جھاگ اور پانی کی ہلکی پھوار سے پورے جسم کو صاف کر دیگی۔

اس کے بعد گرم ہوا کے زریعے آپ کا سارا جسم خشک کر دیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں