اسلام آباد وزیر اعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت کردی ، جس کے بعد ٹیکس ریٹ کم کرنے کے اقدامات پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب میں بتایا کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریٹ کم کرنے کے اقدامات پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

