بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو آف لوڈ کیوں کیا گیا؟ اصل وجہ سامنے آگئی

0

پاکستان کے بڑے شہروں کے ایئر پورٹس پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایف آئی اے مبینہ طور پر روزگار اور تعلیم کیلیے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو وجہ بتائے بغیر آف لوڈ کردیتی تھی۔

ذرائع کے مطابق امیگریشن حکام نے مبینہ طور پر بعض ایسے لوگوں کو بھی بیرون ملک پروازوں پر سوار ہونے سے روکا تھا جن کے پاسپورٹس پر ورک ویزا تھے، مختلف حلقوں نے ایف آئی اے کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں ایف آئی اے گجرانوالہ زون کے ڈائریکٹر محمد بن اشرف نے ان سارے واقعات کی حقیقت بیان کی اور ناظرین کو تفصیلات کے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں