نئی دہلی بھارتی ریاست بہار کی ٹیم نے لسٹ اے کرکٹ میں 50 اوورز میں 574 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
وجے ہزارے ٹرافی میں بہار کا مقابلہ اروناچل پردیش سے ہوا جس میں بہار نے اروناچل پردیش کیخلاف 574 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
بہار کے ویبہو سوریاونشی نے 84 گیندوں پر 190 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ سوریا ونشی نے صرف 59گیندوں پر 150 رنز بنا کر نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔
بہار کےکپتان ثاقب الغنی 40 گیندوں پر128، ایوش لوہاروکا نے 56 گیندوں پر 116 رنزبنائے۔
واضح رہے 2022 میں وجے ہزارے ٹرافی میں ہی تامل ناڈو نے 506 رنزبناکر ریکارڈ بنایا تھا۔

