بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ،اہم کھلاڑی باہر

0

دفاعی چیمپئن اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026(t 20 world cup) کے شریک میزبان بھارت نے میگا ایونٹ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے شروع ہوگا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (bcci) کی جانب سے جاری کردہ اسکواڈ کے مطابق اسٹار بیٹر سوریاکمار یادیو کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ سوریاکمار کسی آئی سی سی ایونٹ میں بطور کپتان بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ اور جدید ٹی ٹوئنٹی انداز کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں