بنوں ریجن میں کامیاب آپریشنز، 3 اہم کمانڈر سمیت 17 دہشت گرد ہلاک

0

بنوں : بنوں ریجن میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں تین اہم کمانڈر سمیت سترہ دہشت گرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بنوں ریجن میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے اہم اور مسلسل آپریشنز جاری ہیں، آپریشنز میں تین اہم کمانڈرز سمیت سترہ دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے، جبکہ فتنۂ خوارج کی مقامی کمانڈ کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس نے بتایا کہ شیری خیل اور پکہ پہاڑ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر لکی پولیس، سی ٹی ڈی بنوں اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا، جس میں دس خارجی ہلاک، پانچ زخمی جبکہ ایک سہولت کار گرفتار ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں