بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، ملحقہ علاقوں میں اسکولوں میں چھٹی

0

راولپنڈی (02 دسمبر 2025): بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کا دن ہے، جیل کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن کسی ممکنہ احتجاج یا ناخوش گوار واقعے کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف اور مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

گورکھپور بائی گل اور ملحقہ آبادیوں میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کر دی گئی ہے، بیرسٹر علی گوہر پر مشتمل وکلا کی 6 رکنی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملے گی۔

علیمہ خانم اور پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان سے ملاقات تک احتجاج اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جلسے، جلوس، ریلی، دھرنوں پر پابندی ہوگی، اڈیالہ جیل کے اطراف میں موجود بازار بھی بند رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں