آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی 7 روپے 39 پیسے فی کلو مہنگی کردی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سیلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
دسمبر کے لیے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2 ہزار 466 روپے 10 پیسے مقرر ہوگئی، کمرشل سیلنڈر 9488 روپے میں دستیاب ہوگا۔
ایل پی جی گیس کی فی کلو گرام قیمت 208 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی پیداواری قیمت سعودی آرامکو سی پی سے منسلک ہے، امریکی ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کا بھی گیس قیمتوں سے منسلک ہے۔
گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکو سی پی میں 4.93 فیصد اضافہ ہوا، ایک ماہ میں ڈالر کے اوسطاً ایکسچینج ریٹ میں 0.15 فیصد کمی ہوئی۔

