کراچی (8 دسمبر 2025) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے اور اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔
پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے پاکستانی ہیرو جیولن تھروور ارشد ندیم آج ایک بار پھر ایکشن میں اپنے اعزاز کا دفاع کرتے دکھائی دیں گے۔
فخر پاکستان کراچی میں ہونے والے نیشنل گیمز میں واپڈا کی جانب سے جیولن تھرو ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔
ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی بلاول بھٹو کے سامنے نمائشی تھرو کی تھی۔
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں ریکارڈ تھرو کرنے والے ارشد ندیم نے حال ہی میں ریاض میں منعقدہ اسلامک گیمز میں 83.05 میٹر تھرو کرکے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔ انہوں نے کوئٹہ نیشنل گیمز میں بھی 78.02 میٹر تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

