وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹیو کیسز کے 3 دسمبرکے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کر کی۔
حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے، آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد میں وارڈز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
اس کے علاوہ کابینہ نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) آرڈیننس 2025 سے متعلق کارروائی کی بھی توثیق کی، وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے26 اگست کےاجلاس کےفیصلوں کی توثیق کردی۔
اجلاس میں آف گرڈ لیوی سے متعلق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کو ریلیف دینے کے فیصلے کی توثیق بھی کی گئی، آف گرڈ لیوی ایکٹ 2025 میں ترمیم کے صدارتی حکم نامے کے اجراء کے لیےکارروائی کی منظوری دی گئی۔

